جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا ہے کہ جامعہ میں میڈیکل کالج کا قیام ، نئے شعبے کھولنا، چھوٹے شعبے کی توسیع اور معیاری تعلیم ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
یہ بات انہوں نے حالیہ دنوں میں جامعہ کی خالی کرائی زمین کے بارے اظہار خیال
کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے زمین کی کمی اور اس سے ہونے و الی دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جامعہ کو نئے نئے شعبے کھولنے،چھوٹے شعبے کی توسیع اور دوسرے سنٹر کھولنے میں مدد ملے گی جس سے نہ صرف جامعہ کے ارد گرد رہنے والوں بلکہ ملک دیگر حصوں کے طلبہ کو بہت فائدہ پہنچے گا